اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کے بطور چیئرمین نادرا تقرر کی منظوری دیدی ۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات پر بریفنگ دی گئی، ملکی معیشت اور امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا ۔ جبکہ ترکیہ پارلیمنٹ سے متصل پولیس ہیڈ کوارٹرز پر دہشت گرد حملے کی بھی مذمت کی گئی۔
اجلاس کے اعلامیہ کےمطابق کابینہ نےلیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کو چیئرمین نادرا تعینات کرنے کی منظوری دیدی گئی ۔ ان کا انتخاب تین مجوزہ ناموں میں سےکیا گیا ۔ اجلاس میں تکامل اور نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنکل ٹریننگ کمیشن کے مابین سروس لیول کے ترمیمی معاہدے کی بھی منظوری ۔

