English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومتی سطح پر کفایت شعاری پر عمل درآمد نہ ہونے کے برابر ہے، مولانا عبدالحق ہاشمی

budget

کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہاکہ بدقسمتی سے حکومتی سطح پر کفایت شعاری کے صرف اعلانات ہوتے ہیں عمل درآمد نہ ہونے کے برابرہوتا ہے حکومتی کفایت شعاری کے طور پر تمام سرکاری گاڑیوں میں پٹرول صرف سرکاری کام کیلئے اوراستعمال صرف دفتری اوقات میں لازمی کیا جائے سرکاری گاڑیوں پرگلگت بلتستان حکومت کی طرح لکھ لیا جائے یہ گاڑی بلوچستان کے ٹیکس گزاروں کی ملکیت ہے تاکہ سرکاری گاڑیوں کے غلط اورغیر ضروری استعمال روکاجائے۔

 سرکاری پٹرول سرکاری گاڑیوں کوذاتی کام، سیر وتفریح کیلئے استعمال نہ کیا جائے سرکاری گاڑیوں کو کم سے کم کیے جائے تاکہ فیول بچت زیادہ سے زیادہ ہوجائے۔ کفایت شعاری کیلئے سرکاری واشرافیہ،ججز،جرنیلز،تمام آفیسرز،وزراء ،بیوروکریسی کے مفت بجلی ،گیس، پٹرول ،علاج ،تعلیم ،سفرختم کیا جائے۔

 انہوں نے کہاکہ تاجروں وعوام کوہمسائیہ ممالک ایران افغانستان سے قانونی سرحدی تجارت میں آسانی وسہولیات دی جائیں غیرقانونی طریقے سے تجارت چیک پوسٹوں ،بارڈرزپر سرکاری اہلکاروں کو بھاری رشوت دیکر کئی عرصے سے جاری ہیں جس سے چند راشی آفیسرزمالامال ہوئے ہیں جبکہ قومی خزانے اورعوام کو کوئی فائدہ نہیں ایرانی پٹرول سے بارڈروچیک پوسٹوں پر تعینات سیکورٹی آفیسرزسمیت سرکاری اشرافیہ مستفید ہورہاہے۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ  عوام وقومی خزانے کو کوئی فائدہ نہیںاگرایران افغانستان سے تجارت کو قانونی طریقے سے کیاجائے توملک وملت اور قومی خزانے کو فائدہ مل سکتاہے بصورت دیگر غیر قانونی اسمگلنگ سے روزانہ چند افراد کروڑوں کمانے کیساتھ غیر قانونی اسمگلنگ ختم کرنے کے حکومتی سطح پر صرف اعلانات وبیانات آتے رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے