ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عدالت کا شیرافضل کو پیشگی اجازت کے بغیر گرفتار نہ کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالت کی پیشگی اجازت کے بغیر تحریک انصاف کے لیگل ٹیم کے رکن شیر افضل مروت کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔

پی ٹی آئی لیگل ٹیم کے رکن شیر افضل مروت کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، پٹیشنر شیر افضل مروت اپنے وکیل قاضی عادل ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔

دوران سماعت عدالت نے پولیس سمیت دیگر فریقین سے شیر افضل مروت کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں،عدالت نے کہا کہ یہ بھی بتائیں کہ شیر افضل مروت کا نام ای سی ایل میں تو شامل نہیں۔

بعدازاں آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے پیشگی اطلاع کے بغیر شیر افضل مروت کو گرفتار نہ کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت جمعہ تک ملتوی کر دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں