ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الیکشن کمیشن کا اجلاس: عالمی مبصرین کیلیے ضابطہ اخلاق کی منظوری

political parties

اسلام آباد: چیف الیکشن کمیشن نے اجلاس میں عالمی مبصرین کے ضابطہ اخلاق کی بھی منظوری دیتے ہوئے عالمی مبصرین کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس 16 اکتوبر کو طلب کر لیا۔

الیکشن کمیشن کا اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں ہوا،  جس میں ممبران الیکشن کمیشن کے علاوہ سیکریٹری الیکشن کمیشن اور دیگر سینئر افسروں نے بھی شرکت کی، الیکشن کمیشن نے وزرات داخلہ و خارجہ اور دیگر اداروں سے خصوصی نمائندے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔

 خواہش مند عالمی مبصرین کے کیسز کو فوری طور پر پراسس کرنے کا بھی حکم دیا گیا،الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

 چیف الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن سے متعلق تمام امور شیڈول کے مطابق مکمل کئے جائیں، قانون کے مطابق ملک میں الیکشن کرائے جائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں