انقرہ: عالمی شہرت یافتہ ترکش سیریز ‘کورولش عثمان’ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے تُرک اداکار بوراک اوزچیوت نے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا۔
تُرک اداکار بوراک اوزچیوت نے اپنے پاکستانی مداحوں کو خوشخبری دینے کے لیے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رُخ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ‘ میں رواں ماہ 7 اکتوبر کو پاکستان آرہا ہوں’۔

خیال رہے کہ ترکی ڈرامے کے مشہور اداکار ارطغرل کے ہیرو انجن آلتان بھی کئی بار پاکستان آکر کئی برانڈز کا افتتاح کرچکے ہیں۔

