English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

موٹر وے پولیس نے ساڑھے 6 لاکھ روپے مالیت کا سامان مالک کو لوٹا دیا

شیخوپورہ: موٹر وے پولیس نے ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے ساڑھے 6 لاکھ روپے مالیت کا سامان مالک کے حوالے کر دیا۔

ترجمان کے مطابق موٹر وے پولیس ایم ٹو نے شیخوپورہ ریسٹ ایریا میں رہ جانے والے ساڑھے 6 لاکھ روپے مالیت کا سونے کا سامان مالک کے حوالے کر دیا۔

اسلام آباد جانے والے شہری کی قیمتی سونے کی چین ، انگوٹھی اور دیگر سامان ریسٹ ایریا میں رہ گیا تھا۔شہری نے قیمتی سامان مل جانے پر موٹروے پولیس کی ایمانداری کی تعریف کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے