English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد:استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی )کی ترجمان ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ رجسٹریشن کے بعد آئی پی پی کی عوامی رابطہ مہم مزید زوردار اور متحرک ہو جائے گی۔13اکتوبر کو جھنگ میں ہونے جا رہے پہلے سیاسی پاور شو سے پہلے پارٹی رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونا انتہائی خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہاکہ  ملک میں امن خوشحالی کے لیے ہم جہدوجہد جاری رکھیں گے، الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے رابطہ مہم کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے