English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان افغانوں کی ملک بدری پر نظرثانی کرے، ترجمان اسلامیہ  افغانستان

کابل:  امارات اسلامیہ  افغانستان میں طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ پاکستان کا افغان شہریوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ ناقابل قبول ہے، ہم پاکستانی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس پالیسی پر نظر ثانی کریں۔

افغان طالبان حکومت کا یہ ردعمل نگراں حکومت کی جانب سے پاکستان کے افغان شہریوں کو الٹی میٹم دیے جانے کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ بغیر دستاویزات کے رہ رہے تمام افغان شہریوں کو 31اکتوبر تک پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کی جاتی ہے ورنہ قید ہوگی یا انہیں ڈی پورٹ کردیا جائے گا۔

افغان طالبان کے ترجمان نے کہاکہ ہم پاکستان کے تمام قوانین کا احترام کرتے ہیں، لیکن پاکستان میں  مقیم افغانوں کے خلاف کارروائی کرنے کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان ملکی قوانین کے تحت افغانیوں کو سہولتیں فراہم کرنے میں مدد کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے