ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت: آتشزدگی سے 14 افراد ہلاک

نئی دہلی:بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹک میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب  آتش بازی کی ایک دکان میں آتشزدگی سے کم از کم 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ 

مقامی پولیس کے مطابق آگ ریاست کے دارالحکومت بنگلورو کے اٹی بیلے علاقے میں لگی تھی جس کے بعد زخمیوں کو مقامی اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔ 

پولیس نے بتایا کہ ہلاک شدگان میں زیادہ تر اسٹور ملازمین تھے اور مرنے والوں کو شناخت کیا جا رہا ہے۔ اسٹور اور مالک مکان پر حفاظتی اصولوں کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں