ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترقی و خوشحالی میں رکاوٹ بننے والوں کو عوام کبھی معاف نہیں کریں گے:نواز شریف

لندن:قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے کہا ہے کہ میری پہلی اور آخری ترجیح معیشت کی بحالی ہے،پاکستان کو معاشی میدان میں مستحکم کرنے کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

نواز شریف نے لندن میں اوورسیز رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کا سفر وہیں سے شروع ہوگا جہاں سے ختم کیا گیا تھا، پاکستان کو معاشی بدحالی،مہنگائی و بے روزگاری سے نکالیں گے، پاکستان کے عوام ملک کی ترقی و خوشحالی میں رکاوٹ بننے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے، عوام ووٹ کی طاقت سے احتساب کریں گے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کا برطانیہ و یورپ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی ملک میں سرمایہ کاری سے صنعت و انڈسٹریز کو پھر سے چلانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں