ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیل عالمی امن کے لیے مستقل خطرہ ہے، لیاقت بلوچ

لاہو ر: جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیراور سیکریٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا کہ اسرائیل عالمی امن کے لیے مستقل خطرہ اور مہذب دنیا کے سینے پر ناسور ہے، اسرائیلی صیہونی دہشت گردی نے فلسطینیوں پر ظلم و جبر، قتل و غارت گری اور فلسطینیوں کی سرزمین پر ناجائز قبضہ کی انتہا کردی۔

لاہو رمیں اسلامی جمعیت طلبہ کی تربیتی کانفرنس، ڈیفنس میں فکری نشستوں اور مجلسِ قائمہ سیاسی امور کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ غزہ سے فلسطینیوں نے اپنی زمین واگزار کرانے، اسرائیلی ناجائز قبضہ کے خاتمہ اور آزادی کے لیے اپنا جائز حق استعمال کرتے ہوئے جرات، دلیری سے پیش قدمی کی۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ   اسرائیل بمباری کے ذریعے عام نہتے شہریوں، خواتین اور بچوں کو قتل اور بستیاں برباد کررہا ہے، امریکا، برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک کی طرف سے اسرائیل کی ناجائز سرپرستی منافقت اور غیرانسانی روِش کی بدترین مثال ہے۔ پوری دنیا کے مسلمان فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ   بعض اسلامی ممالک اسرائیلی جارحیت اور فلسطینیوں کی جرآت مندانہ مزاحمت کی بنیاد پر اسرائیل کی ناجائز ریاست کو تسلیم کرنے کے ارادے ترک کردیں۔ سعودی عرب، پاکستان، ترکی اور ایران مشترکہ حکمتِ عملی کے ساتھ فلسطینیوں کی حفاظت اور اسرائیلی صیہونی ناجائز قبضہ کے خاتمہ کے لیے فوری کردار ادا کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں