ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عام انتخابات: ن لیگ اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے  درمیان اختلافات

لاہور: جمعیت  علمائے  اسلام ( جے یو آئی ) ف اور مسلم لیگ ن کے درمیان اختلافات سامنے آگئے، ملک میں عام انتخابات کے بروقت ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے دونوں نے ایک دوسرے کی کھل کر مخالفت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق   جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے عام انتخابات تاخیر سے کرانے کی تجویز پیش کی ہے، جس کی ن لیگ کی قیادت نے  مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام انتخاب طے شدہ شیڈول کے مطابق ہونے چاہیے تاکہ ملکی نظام بہتر طریقے سے چل سکے۔

مولانا فضل الرحمن نے باقاعدہ اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات شیڈول کے مطابق نہیں ہوسکتے، جنوری میں برفباری ہورہی ہوگی، حکومت بتائے کہ الیکشن کیسے ہوسکتے ہیں، الیکشن کو شفاف بنانے کے لیے تاریخ کو آگے بڑھا نا ضروری ہے تاکہ انتخابات میں کسی بھی قسم کی دھاندلی نہ ہو۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں