ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صہیونی وزرا کے نفرت انگیز بیانات جنگی جرائم  کی دعوت ہیں، ہیومن رائٹس واچ

نیویارک: انسانی حقوق کے بین الاقوامی ادارے ہیومن رائٹس واچ نے فلسطین خصوصاً غزہ پر جارحیت سے متعلق اسرائیلی وزرا کے بیانات کو نفرت انگیز اور جنگی جرائم کی دعوت پر مبنی قرار دیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی حقوق ادارے نے غزہ پر اسرائیلی حملے اور اس کی ناکا بندی کرنے سے متعلق صہیونی وزیر دفاع کے بیان کو منفی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ نفرت انگیزی اور جنگی جرائم کی دعوت کے مترادف ہے۔ ہیومن رائٹس واچ کے اسرائیل و فلسطینی امور کے سربراہ عمر شاکر نے اپنی ایک پوسٹ میں بتایا کہ عالمی فوجداری عدالت کی جانب سے اس طرح کے منفی بیانات کا نوٹس لے لیا ہے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل ہی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بھی غزہ کی ناکا بندی اور وہاں پانی، بجلی، خوراک سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی بند کرنے کے اعلان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل کے ایسے اقدامات سے غزہ میں انسانی صورت حال مزید تباہ کن ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں