ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کرکٹ ورلڈ کپ: بنگلادیش کو انگلینڈ کے ہاتھوں 137 رنز سے شکست

دھرم شالا: کرکٹ کے عالمی کپ میں انگلینڈ نے بنگلادیش کو 137 رنز سے شکست دے کر میگا ایونٹ میں پہلی فتح حاصل کرلی۔

خبر رساں اداروں کے مطابق بھارتی ریاست ہماچل پردیش  کے شہر دھرم شالا میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ کے 7 ویں میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 365 رنز بنائے جس کے جواب میں بنگلادیش کی ٹیم 48.2 اوورز کھیل سکی اور 227 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

انگلینڈ کے رنز کا پیچھا کرتے ہوئے بنگلادیش نے کھیل شروع کیا تو اس کا آغاز ہی متاثر کن نہیں تھا۔بنگلادیشی ٹیم کے اوپنر تنزید حسن  اور کپتان شکیب الحسن صرف ایک ایک رنز ہی بنا سکے۔ اسی طرح مہدی حسن میراز نے صرف 8 اسکور بنائے اور نجم الحسن شانتو بغیر کوئی  رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔

بعد ازاں لٹن داس اور مشفق الرحیم نے 72 رنز کی شراکت داری بنائی مگر لٹن 76 کے اسکور پر آؤٹ ہو گئے اور مشفق 51 رنز ہی بناسکے۔ توحید ہردوئے 39، مہدی حسن 14، تسکین احمد 15، شروف الاسلام 12 اور مستفیض الرحمن 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کے ریس ٹوپلی نے 4 اور کرس ووکس نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ سیم کرن، مارک ووڈ، عادل رشید، لیام لونگ اسٹون   نے ایک ایک کھلاڑی کو میدان سے باہر بھیجا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں