ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مسلم حکمران فلسطین کی آزادی کیلئے غیرت ایمانی کا مظاہرہ کریں، ضیا الدین انصاری

لاہور: امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کے حکمران فلسطین کی آزادی کیلئے غیرت ایمانی کا مظاہرہ کریں، عالم اسلام نے اتحاد کا مظاہرہ نہ کیا تو اسرائیل ایک ایک کر کے انھیں ہڑپ کر جائے گا۔

ضیاالدین انصاری نے کہاکہ   فلسطین کی آزادی کے فیصلہ کن لمحات آ پہنچے، عالم اسلام یہ موقع ضائع نہ کرے، لاکھوں فلسطینیوں نے قربانیوں کی عظیم داستانیں رقم کر کے حریت کی شمعیں روشن کیں اور گریٹر اسرائیل کے ناپاک منصوبے کو خاک میں ملا دیا۔

انہوں نے کہاکہ   ارض فلسطین کے لاکھوں لوگ سات دہائیوں سے آزادی جنگ لڑرہے ہیں آج وہ ہر طرح کی مدد کے منتظر ہیں، اسلامی اور ایٹمی طاقت ہونے کے ناطے سے پاکستان کا فرض ہے کہ وہ فلسطین کی آزادی کے لیے قائدانہ کردار ادا کرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں