ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اگر سرحدیں کھل جائیں تو کئی ممالک ہماری مدد کر سکتے ہیں، حماس

تہران:ایران میں فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کے نمائندے خالد قدومی کاکہنا ہے کہ ہماری قوم اور مجاہدین ہی اسرائیل کے خلاف کافی ہیں،فلسطینی قوم اپنی قیادت کے ساتھ کھڑی ہے، ہماری قیادت میدان جنگ میں قربانیاں دے رہی ہے۔

خالد قدومی نے کہا کہ پاکستانی، ایرانی اور سعودی عوام ہمارے ساتھ شریک ہیں، مسلم دنیا نے کھل کر اسرائیل کی مذمت کی، ہماری سرحدوں کو امداد کے لئے کھولا جائے، اگر سرحدیں کھل جائیں تو کئی ممالک ہماری مدد کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ   جنگوں میں بھی سرحدوں کو امداد کے لئے کھولا جاتا ہے، لہذا انسانی امداد کو روکنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، ہمارے مجاہدین نے کبھی خواتین اور بچوں پر ہاتھ نہیں اٹھایا، ہم حملے سے ایک گھنٹہ پہلے وارننگ جاری کرتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی فلسطینیوں کا حق تسلیم کرنے کے لئے تیار تک نہیں، ہمارے بچے 77 سال سے شہید ہو رہے ہیں اور جب آج اسرائیل کو نقصان ہوا تو دنیا کو پتا چل رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں