ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ورلڈ کپ: بھارت نے افغانستان کو ہرا دیا

نئی دہلی: بھارت نے کرکٹ ورلڈ کپ کے 9 ویں میچ میں افغانستان کو ہرا دیا۔ اننگز میں کپتان روہت شرما کی کارکردگی نمایاں رہی۔

خبر رساں اداروں کے مطابق آئی سی سی  ورلڈ کپ کا نواں میچ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے ارون جیٹلی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جس میں بھارت نے افغانستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ایونٹ میں یہ بھارت کی دوسری کامیابی ہے۔

بھارت نے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو افغانستان کی جانب سے 273 رنز کا ٹارگٹ  تھا، جسے 35 اوورز میں صرف 2 وکٹیں گنوا کر پورا کرلیا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے 84 بالز پر 131 رنز بنا کر ٹیم کو کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے 5 چھکے اور 16 چوکے مارے۔

دیگر بھارتی کھلاڑیوں میں ایشان کن نے47  اور  ویرات کوہلی نے 55  رنز بنائے جب کہ افغانستان کی جانب سے  راشد خان نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ روہت کو شاندار بیٹنگ پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں