لاہور:چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی ) مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے قومی ٹیم کو بھارت کے خلاف بے خوف کھیلنے کا مشورہ دے دیا۔
ذکا اشرف نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے خلاف اہم میچ میں بے خوف ہو کر کھیلیں جیسے پورے ایونٹ میں کھیلتے رہے ہیں، مینجمنٹ کمیٹی اور پوری قوم کھلاڑیوں کے ساتھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ خوشی ہے پاکستان ٹیم نے اب تک ورلڈکپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے روایت کو برقرار رکھتے ہوئے سرلنکا کی ٹیم بدترین شکست دی ہے، مین آف دی میچ قرار پانے والے قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان نےاپنا ایوارڈ فلسطینیوں کے نام کردیا ، جس کے بعد بھارتی صحافیوں سمیت کرکٹرز نے محمد رضوان کو بدنام کرنے کےلیے سوشل میڈیا پر خوب پروپیگنڈا کیا ہے۔