ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں گورنر ہاؤس کے قریب تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی

کراچی: گورنر ہاؤس کراچی کے قریب  تیز رفتار مسافر بس الٹنے سے دو خواتین سمیت کم از کم سات شہری زخمی ہو گئے ۔

ابتدائی تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس کے  قریب طلباء سمیت 30 مسافروں سے بھری بس الٹ گئی۔ بس میں سوار طلباء نے دعویٰ کیا کہ بس ڈرائیور اپنا موبائل فون استعمال کر رہا تھا اور تیز رفتاری سے بس الٹ گئی۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دو خواتین سمیت کم از کم سات زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ڈرائیور حادثے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تاہم بس کو تھانے منتقل کیا جارہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں