غزہ:اسرائیل نے 24 گھنٹوں کے اندر غزہ خالی کرنے کی دھمکی کے ساتھ ایک پمفلٹ بھی جاری کیا ہے جس میں “واپس مت آنا” کی سرخی درج ہے۔
پمفلٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے افراد کواپنی ذاتی سلامتی اور اپنے خاندانوں کی حفاظت کے لیے جنوب کی طرف جانا چاہیے۔
یہ پیغام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اخباری رپورٹس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ اسرائیلی فوج غزہ میں زمینی کارروائی کی تیاری کر رہی ہے جو “مہینوں تک جاری رہ سکتی ہے”۔
اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ کی پٹی کے رہائشیوں کو دیے گئے بیان کے متن میں کہا گیا ہے: “غزہ شہر کے مکینوں کے لیے، دہشت گرد تنظیموں نے اسرائیل کی ریاست کے خلاف جنگ شروع کر دی ہے، غزہ شہر ایک میدان جنگ بن چکا ہے، آپ کو اپنے علاقے کو خالی کرنا چاہیے ۔ فوری طور پر گھروں سے نکلیں اور وادی غزہ کے جنوب کی طرف جائیں۔
جمعہ کی صبح اسرائیلی فوج کے ترجمان جوناتھن کونریکس نے میڈیا کو دیئے گئے ایک بیان میں کہا کہ غزہ پرجلد زمینی حملے متوقع ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ ” غزہ کے شہریوں کو واپس آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جب تک کہ اس کی اجازت دینے والا کوئی بیان جاری نہیں کیا جاتا۔