ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی میں دہشت گردی کیخلاف لندن میں زبردست احتجاج

لندن: لندن میں ہزاروں افراد نے غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے خلاف اور نہتے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے زبردست احتجاجی ریلی نکالی۔

بی بی سی نیوز کے ہیڈ کوارٹر کے قریب جمع ہونے والے شرکاء نے برطانوی پارلیمنٹ اور وزیر اعظم رشی سونک کی رہائش گاہ ڈاؤننگ اسٹریٹ تک مارچ کیا۔

واضح رہے کہ لندن پولیس نے شرکاء کو متنبہ کیا تھا کہ اگر اسرائیل مخالف ریلی نکالی گئی تو شرکا کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

شرکاء نے ہاتھوں میں فلسطینی جھنڈے اور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے، جن پر “فلسطین کو آزادکرو”، “قتل عام بند کرو” اور “اسرائیل پر پابند ی عاید کرو” کے نعرے درج تھے۔

فرینڈز آف الاقصیٰ مہم کے چیئرمین اسماعیل پٹیل نے مظاہرے میں اے ایف پی کو بتایا، ’’میرے خیال میں صرف برطانیہ میں ہی نہیں، دنیا بھر کے تمام لوگوں کو کھڑا ہونا چاہیے اور اسرائیل کے پاگل پن کو ختم کرنے کا مطالبہ کرنا چاہیے۔ا

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں