English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اقوام متحدہ اسرائیلی کارروائیاں روکنے کے لئے فوری اجلاس بلائے، صدر مملکت

القمر

اسلام آباد: صدرمملکت  ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اسرائیلی کارروائیاں روکنے کے لئے فورا اجلاس بلائے، اسرائیل نے فلسطینیوں پر ظلم و ستم کی تمام حدیں پار کر دیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتا ہوں، انسانی تاریخ میں کبھی بھی اتنا ظلم نہیں دیکھا، فلسطینیوں کیلئے خوراک، ادویات کی تمام سہولیات منقطع کر دی گئیں۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بین الاقوامی برادری پر زور دیتا ہوں کہ وہ فریقین کو لڑائی مزید بڑھنے سے روکنے کیلئے اپنا فعال کردار ادا کرے اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کے مطابق دیرینہ تنازعہ کے پرامن حل کیلئے کام کرے۔ 70 سال میں بہت ظلم ہو چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے