ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہرقائد میں ہلکی پھلکی بوندا باندی کا سلسلہ جاری: موسم خوشگوار ہوگیا

کراچی:شہرقائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی پھلکی بوندا باندی ہورہی ہے، ہلکی پھلکی بارش کے بعد کراچی کا موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی یونیورسٹی ، ملیر، گلشن معمار ، نیوکراچی، سائٹ ایریاسمیت دیگر علاقوں میں ہلکی پھلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش کے بعد جہاں موسم خوشگوار ہوا ہے ، وہیں سڑک پر بائیک چلانے والوں کے لیے مشکلات پیدا ہوگئیں ہیں، موٹرسائیکل چلاتے ہوئے بائیک سلپ ہورہی ہیں، جسکی وجہ سے ٹریفک سلو ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے  پیر کے روز خیبر پختونخوا، اسلام آباد، پنجاب، بالائی سندھ، شمال مشرقی بلوچستان ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں