واشنگٹن :مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت بیان کرنے پر امریکی نشریاتی ادارے نے 3 مسلمان اینکرز کو معطل کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی نشریاتی ادارے ایم ایس این بی سی نےفلسطین پر جاری اسرائیلی بمباری کے حوالے سے حقائق بیان کرنے پر مسلمان اینکرز مہدی حسن، ایمن محی الدین اور علی ویلشی کو اسکرین سے ہٹا دیا،تینوں اینکرز نے اپنے شو میں اسرائیل کے ناپاک چہرے کو عیاں کیا تھا۔
دوسری جانب اسرائیلی حکام نے الجزیرہ ٹی وی کو اسرائیل میں بند کرنے پر غور شروع کرتے ہوئے الجزیرہ کی نشریات کئی علاقوں میں بند کردی ہے،اسرائیلی وزیر مواصلات نے الزام لگایا ہے کہ الجزیرہ حماس کی مدد کر رہا ہے، اسرائیل کے خلاف رائے عامہ بھڑکا رہا ہے، غیر محفوظ علاقوں میں اسرائیلی فوجیوں کی فلم بندی کر رہا ہے۔
صحافیوں کے تحفظ کی عالمی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ نے اسرائیل فلسطین جنگ میں کم از کم 17 صحافیوں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔
خیال رہے کہ بی بی سی ، سی این این اور فوکس جیسے چینلز فلسطین پر اسرائیلی بمباری کے حوالے سے حقائق بتانے سے گریز کررہے ہیں جبکہ الجزیرہ مکمل حقائق پر مبنی معلومات فراہم کرنے میں دنیا کی مدد کررہاہے۔
