English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ورلڈ کپ 2023 میں آسٹریلیا کی پہلی فتح، سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست

القمر

لکھنو:آسٹریلیا نے ابتدائی دو میچوں میں مسلسل شکست کے بعد ورلڈ کپ 2023 میں بالآخر سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

میگا ایونٹ میں فتح سے محروم دونوں ٹیموں کے درمیان اہم میچ بھارتی شہر لکھنو کے رتن شری اٹل بہاری واجپائی ایکنا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں سری لنکا کے کپتان کوسل مینڈس نے ٹاس جیت کر پہلے خود بلے بازی کا فیصلہ کیا۔

ٹیم کے اوپنرز نے کپتان کا فیصلہ درست ثابت کر دکھایا اور ٹیم کو 125 کی مضبوط شراکت فراہم کی، اس سے پہلے کہ سری لنکن اوپنرز مزید خطرناک ثابت ہوتے آسٹریلیا کو پہلی کامیابی مل گئی اور 61 رنز بنانے والے پاتھم نسانکا پیٹ کمنز کی وکٹ بن گئے۔

اس موقع پر کوسل پریرا کا ساتھ دینے کپتان کوسل مینڈس وکٹ پر آئے لیکن دونوں بلے بازوں کے درمیان طویل شراکت قائم نہ ہوسکی اور 157 کے مجموعی اسکور پر کوسل پریرا 78 کے انفرادی اسکور پر پیٹ کمنز کی وکٹ بن گئے۔

دوسری وکٹ گرتے ہی سری لنکا کی بیٹنگ لائن پوری لڑکھڑا گئی اور ایک کے بعد ایک وکٹ گرتی چلی گئی اور کوئی کھلاڑی آسٹریلوی بالرز کا جم کر سامنا نہ کر سکا۔سری لنکا کے دوہرے ہندسے میں اسکور کرنے والے تیسرے کھلاڑی چارتھ اسالانکا تھے جو 25 رنز بنا سکے۔

سری لنکا کی پوری ٹیم 44ویں اوور میں 209 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی اور آسٹریلیا کو فتح کے لیے 210 رنز کا ہدف ملا۔آسٹریلیا کی جانب سے اسپنر ایڈم زامپا نے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ پیٹ کمنز اور مچل اسٹارک نے 2، 2 جبکہ گلین میکسویل نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے