ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تھانہ شادمان کیس: یاسمین راشد کی درخواست ضمانت خارج

لاہور:انسداددہشت گردی عدالت نے تھانہ شادمان کیس پی ٹی آئی کی رہنما یاسمین راشد کی درخواست ضمانت خارج کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواست قابل سماعت نہیں رہی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی۔

پراسکیوٹر نے عدالت میں موقف پیش کیا کہ یاسمین راشد تھانہ شادمان کیس میں دوبارہ جسمانی ریمانڈ پر ہیں،ان کے خلاف مقدمے میں نئی دفعات کا اندارج ہوا ہے، اور ان کی ضمانت کی درخواست قابل سماعت نہیں رہی۔

عدالت نے تھانہ شاد مان کیس میں یاسمین ارشد کی ضمانت کی درخواست غیر موثر ہونے پر خارج کردی۔ جج ارشد جاوید نے ضمانت خارج کرنے کا فیصلہ سنایا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں