ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فلسطینیوں کو غزہ سے نکلنے کی دھمکی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، اقوام متحدہ

نیو یارک: اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کو غزہ سے نکل جانے کی دھمکی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق عالمی ادارے کے دفتر برائے انسانی حقوق کی جانب سے واضح کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کا محاصرہ کیا اور اہل غزہ کو علاقہ چھوڑ کر چلے جانے کا حکم دیا جو کہ فلسطینیوں کو زبردستی بے گھر کرنے کے مترادف ہے اور یہ عالمی قوانین کی عین خلاف ورزی ہے۔

جنیوا میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے دفتر برائے ہیومن رائٹس کی ترجمان روینہ شامداسانی نے مزید کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ سے نکالے گئے شہریوں کو رہائش، صحت یا غذا سمیت سہولیات فراہم کرنے کی کوشش نہیں کی گئی۔ عالمی ادارے کے لیے یہ بات باعث تشویش ہے کہ غزہ کا محاصرہ کرکے وہاں کے باسیوں کو علاقہ چھوڑنے کا حکم دیا جائے، یہ عمل انخلا نہیں بلکہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جبری منتقل کرنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو فلسطینی علاقہ چھوڑنے کے اسرائیلی حکم پر عمل کرتے ہوئے چلے گئے، وہ اب غزہ کے جنوب میں پھنسے ہوئے ہیں، جہاں پر پناہ گاہیں بھی ناکافی ہیں بلکہ خوراک، صاف پانی، صفائی، ادویات اور دیگر بنیادی ضروریات کی بھی خاطر خواہ دستیابی نہیں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں