چنائی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ون ڈے ورلڈ کپ کے 22 ویں میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے بدترین شکست دے دی۔
افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گرباز نے 65، ابراہیم نے 87، کپتان حمشت اللہ نے 43 جبکہ رحمت شاہ نے ناقابل شکست 72 رنز کی اننگز کھیلی۔
افغانستان کی جانب سے نوجوان اسپنر نور احمد نے 3، فاسٹ بولر نوین الحق نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ محمد نبی اور عظمت اللہ کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
قومی ٹیم کے بولرز کی کارکردگی ایک مرتبہ پھر مایوس کن رہی، پاکستان کی جانب سے شاہین اور حسن علی ایک ایک وکٹ حاصل کر سکے، اختتامی اوورز میں افتخار احمد اور شاداب خان نے ذمہ درانہ بیٹنگ کی، افتخار 27 گیندوں پر 40 اور شاداب 38 گیندوں پر 40 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔شاہین آفریدی 3 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
خیال رہے کہ عالمی ورلڈکپ کا چنائی میں کھیلا جا نے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان 282 رنز بنا کر 283رنز کا ہدف دیا تھا، جسے افغانستان کی ٹیم نے باآسانی پورا کرلیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل افغانستان نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کیا تھا۔