English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

الیکشن کمیشن نے ووٹ کے اندراج کی درستگی کی تاریخ میں توسیع کر دی

القمر

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹ کے اندراج اور کوائف کی درستگی کی تاریخ میں 28اکتوبر تک توسیع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سرابرہی میں الیکشن کمیشن کا اجلاس  منعقد ہوا، جس میں  الیکشن کمیشن نے ووٹ کے اندراج اور کوائف کی درستگی کی تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس سے درخواست ہے وہ اس سے استفادہ کریں۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ عوام الناس 28اکتوبر تک اپنے ووٹ کے اندراج، ٹرانسفر، اخراج اور درستگی کو یقینی بنائیں۔

خیال رہے کہ   اس سے قبل الیکشن کمیشن نے آخری تاریخ 25اکتوبر دی تھی، جس میں ووٹرز  اپنی دی گئی معلومات غلط ہونے کی صورت میں درستگی کراسکتے تھے۔

……

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے