English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جعلی پاسپورٹ: پاکستان کی افغان شہریوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع

القمر

اسلام آباد:وزارت داخلہ نے سعودی عرب میں جعلی پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ رکھنے پر پکڑے جانے والے افغان شہریوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وفاقی تحقیقاتی بیورو (ایف آئی اے) ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی ہدایات کی روشنی میں متعلقہ حکام نے نادرا آرڈیننس کے سیکشن 18 کے تحت 12500 افغان شہریوں کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔

ایف آئی اے کے ذرائع نے انکشاف کیا کہ 593 افغان شہریوں کو جعلی پاکستانی شناختی کارڈ اسلام آباد سے جاری کیے گئے جب کہ کوئٹہ اور پشاور سے مجموعی طور پر 5500 پاکستانی شناختی کارڈ جاری کیے گئے۔

نادرا حکام نے جعلی پاکستانی پاسپورٹ اور قومی شناختی کارڈ رکھنے والے افغان شہریوں کے خلاف باضابطہ قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ نادرا نے باضابطہ طور پر کراچی، کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد اور پشاور سمیت تمام مراکز کے متعلقہ حکام کو خصوصی ہدایات جاری کیں۔

دریں اثنا، جعلی پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے ساتھ سعودی عرب میں پکڑے جانے والے افغان شہریوں کو جعلی دستاویزات کی فوری منسوخی اور ضبطی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے