ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ورلڈ کپ: سری لنکا نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو شکست دیدی

بنگلورو: بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کے اہم میچ میں سری لنکا نے دفاعی چیمپئن کو شکست دے دی۔

خبر رساں اداروں کے  مطابق آئی سی سی کے میگا ایونٹ میں ایک اور بڑا اپ سیٹ ہوگیا، جس میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ، سری لنکا کے خلاف میچ میں شکست سے دوچار ہوا۔

ورلڈ کپ کا دفاعی چیمپئن انگلینڈ حالیہ ایونٹ کے دوران اب تک 5 میچوں میں سے صرف ایک ہی میچ میں کامیاب ہو سکا ہے، جس میں اس نے بنگلادیش کو شکست دی تھی جب کہ 4 میچوں نے انگلینڈ کو ہار ہوئی ہے۔

بھارت کے بنگلورو کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے ورلڈ کپ کے 25 ویں میچ میں سری لنکا کو جیت کے لیے دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے 157 رنز کا ہدف دیا تھا، جو کہ مخالف ٹیم کے لیے پورا کرنا نہایت آسان ثابت ہوا۔ سری لنکا نے صرف 25.4 اوورز میں صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں