سری نگر: قابض بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی جاری ہے، جس میں مزید 5 کشمیری نوجوان شہید ہو گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی کے ضلع پلواما میں بھارتی قابض فوج نے تلاشی کی آڑ میں روایتی آپریشن کیا، جس میں گھر گھر تلاشی کے دوران 5 نوجوانوں کو حراست میں لے کر گولیاں مار کر شہید کردیا گیا۔
بھارتی پولیس اور فوج نے کارروائی کے دوران گھروں میں خواتین اور بزرگوں پر تشدد کیا۔ بعد ازاں شہید نوجوانوں کے لواحقین اور دیگر کشمیریوں نے بھارتی فوجی دہشت گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں آزادی کشمیر کے نعرے لگائے گئے جب کہ بھارتی پولیس نے مظاہرہ رکوانے کے لیے احتجاج کرنے والوں پر وحشیانہ شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی۔