انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ون ڈے ورلڈ کپ کے 26ویں میچ میں پاکستان کی جنوبی افریقا کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔
چنئی کے چدم برم اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
اس وقت 7 اورز کا کھیل مکمل ہوچکا ہے اور پاکستان کے 42 رنز پر 2 کھلاڑی آؤٹ ہیں۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ آج کے میچ کے لیے پلیئنگ الیون میں 2 تبدیلیاں کی ہیں، حسن علی اور اسامہ میر ٹیم میں شامل نہیں، ان کی جگہ وسیم جونیئر اور محمد نواز کو شامل کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے لیے یہ میچ ضروری ہے، ہم تمام شعبوں میں بہتری لائیں گے، کوشش ہوگی پروٹیز کے خلاف بڑا ٹارگٹ سیٹ کرکے میں کامیابی سمیٹیں اور نئے عزم کے ساتھ ٹورنامنٹ میں اپنی پہنچان بنائیں۔
،اس موقع پر جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان ٹمبا باؤما نے کہا کہ ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی ہیں، اگر ہم ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے پاکستان مضبوط حریف ہے میچ میں کامیابی سمیت کر سیمی فائنل کھیلنے کی امیدوں کو مزید روشن کرنا چاہتے ہیں۔