ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت مسترد کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت مسترد کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت اور مقدمہ اخراج کی درخواستیں مسترد کردی اور اس کا تفصیلی فیصلہ بھی جاری کردیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے 20 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بادی النظر میں پٹیشنر پر آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے سیکشن 5 کا اطلاق ہوتا ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ استغاثہ کا کیس ہے کہ وزارت خارجہ نے سائفر کو ڈی کوڈ کر کے پرائم منسٹر سیکرٹریٹ کو بھجوایا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے بطور وزیراعظم سائفر کو وصول کیا اور بظاہر گم کردیا۔

ہائی کورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ استغاثہ کے مطابق سائفر کے مندرجات کو ٹوئسٹ کر کے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا۔ دفترِ خارجہ کے سابقہ اور موجودہ افسران بالخصوص سائفر بھیجنے والے اسد مجید کے بیانات ریکارڈ پر ہیں۔ فیصلے کے مطابق دفتر خارجہ کے افسران کے بیانات سے واضح ہے کہ اس میں کوئی غیرملکی سازش شامل نہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں