ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ فاتح، پاکستان کو شکست

چنائی: آئی سی سی ورلڈکپ کے 26 ویں میچ میں جنوبقی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دیدی، جنوبی افریقا نے ایک وکٹ سے شکست دے کر ایونٹ میں پانچویں کامیابی حاصل کرلی۔

جنوبی افریقا نے پاکستان کا 271 رنز کا ہدف 9 وکٹوں کے نقصان پر 47.2 اوورز میں  پورا کرلیا، ایڈن مارکرم 91 رنز بناکر نمایاں رہے، ڈیوڈ ملر 29، کپتان ٹیمبا بووما 28، کوئنٹن ڈی کاک 24، وین ڈر ڈوسین 21، مارکو جینسن 20، ہینرک کلاسن 12، جیرالڈ کوئٹزے 10 اور لنگی اینگیڈی 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ  کیشو مہاراج اور تبریز شمسی نے میچ کا اختتام کیا۔

ورلڈ کپ کا 26 واں میچ چنائی کے چدم برم اسٹیڈیم میں جاری ہے، جس میں پاکستان کی جانب سے دیے گئے 271 رنز کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے جنوبی افریقا کی ٹیم نے فتح حاصل کی۔

قبل ازیں پاکستانی اننگ کے دوران بیٹر شاداب خان اور سعود شکیل نے  84 رنز کی بہترین شراکت داری  قائم کی،  جس کی مدد سے قومی ٹیم 270 رنز بنا سکی۔ پاکستانی ٹیم 47 ویں اوور میں آؤٹ ہوگئی۔

پاکستانی اننگ کا آغاز اچھا ثابت نہیں ہوا، جس میں اوپنر عبداللہ شفیق صرف 17 بالز پر 9 رنز بنا سکے اور جلد ہی پویلین لوٹ گئے۔ اسی طرح امام الحق بجی صرف 12 رنز ہی اسکور کر سکے اور گراؤنڈ سے باہر گئے۔ بعد ازاں محمد رضوان 31، محمد نواز 24، افتخار احمد 21، بابراعظم 50، محمد نواز 24 اور شاہین آفریدی صرف 2 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے تبریز شمسی نے 4، مارکو جانسن نے 3 ، جیرالڈ کوٹزی نے 2 اور لنگی نگیڈی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں