ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

23ویں روز بھی غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری 2 ہزار طلبا اور 70 اساتذہ شہید، 200 اسکول تباہ

مقبوضہ بیت المقدس:غزہ پر اسرائیلی بمباری اور حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کرگئی جن میں 2 ہزار طلبا اور 70 اساتذہ بھی شامل ہیں جب کہ 200 اسکول تباہ ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 23 روز سے جاری اسرائیلی جارحیت کے دوران غزہ میں 8 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 17 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں جب کہ 1400 اسرائیلی بھی مارے گئے۔

عرب میڈیا نے وزارت تعلیم فلسطین کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی بمباری میں 200 سے زائد اسکول تباہ ہوچکے ہیں جس میں 2 ہزار طلبا اور 70 اساتذہ شہید ہوچکے ہیں، دو روز قبل اسرائیل نے زمینی راستے غزہ پر حملہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے نیٹ اور موبائل سروسز معطل کردی تھیں۔

دوسری جانب قطر کی ثالثی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے لیے امن مذاکرات کی کوششیں بھی جاری ہیں اور حماس نے یرغمالیوں کی رہائی کا عندیہ ہے تاہم یہ حماس کے مطالبات کی منظوری سے مشروط ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں