English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حماس نے اسرائیلی ٹینک سوار فوج کو پسپا کردیا

القمر

حماس نے غزہ میں ٹینکوں کے ساتھ داخل ہونے کی کوشش کرنے والی اسرائیلی فوجوں کو ایک بار پھر پسپا کردیا۔

پیرکے روز حماس کی اسرائیلی فوج سے جھڑپ ہوئی جو غزہ کی صلاح الدین اسٹریٹ میں ٹینکوں کے ساتھ داخل ہونے کی کوشش کر رہی تھی تاہم زبردست مزاحمت کے ذریعے اسے پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا۔

میڈیا ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل کے کہنے کے برعکس، غزہ کی پٹی میں رہائشی محلوں کے اندر کوئی زمینی پیش رفت نہیں ہوئی، صلاح الدین اسٹریٹ پر جو کچھ ہوا وہ اسرائیل کے چند ٹینکوں کی دراندازی تھی،ان گاڑیوں نے صلاح الدین اسٹریٹ پر دو شہریوں کی کاروں کو نشانہ بنایا، اور سڑک کو بلڈوز کردیا، تاہم حماس نے انہیں پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے