English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

غزہ،اسرائیلی بمباری میں ایک دن کا بچہ بھی شہید

القمر

غزہ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری سے ایک روز پہلے دنیا میں آنے والا بچہ بھی شہید ہوگیا۔

غزہ میں صہیونی افواج کی بمباری سے ہر روز دل دہلا دینے والے واقعات سامنے آرہے ہیں ، بمباری میں شہید ہونے والے شیر خوار بچوں کی تصاویر نے انسانی ضمیر کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں اتوار کے روز ایک دن کا بچہ بھی شہید ہوگیا، فلسطینی صحافی نے سوشل میڈیا پر نومولود کی کفن میں لپٹی تصویر جاری کی۔

انہوں نے بتایا کہ یہ بچہ عدی ابومحسن  ایک روز قبل اس دنیا میں آیا اور برتھ سرٹیفکیٹ جاری کئے جانے سے قبل ہی اس کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا ہے ،غزہ سے کئی شیر خوار بچوں کی میتیں اٹھائے فلسطینیوں کی ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں۔

ایک والد اپنے دو شیر خوار بچوں کی میتیں اٹھائے میڈیا کو بیان دے رہا ہے جس میں وہ کہتا ہے کہ اسرائیلی فوج کا مقصد بچوں کا قتل عام کرنا ہے،غزہ میں انسانی صورتحال انتہائی بدتر ہوچکی ہے،غزہ میں کام کرنے والی عالمی انسانی امدادی تنظیموں نے اسرائیل کی بمباری کو فلسطینیوں کی نسل کشی قرار دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے