کولکتہ:قومی کرکٹر شاہین آفریدی نے اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا،قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی تیز ترین 100وکٹیں لینے والے بولروں کی فہرست میں شامل ہوگئے۔
پاکستانی بولر نے 51میچز میں 100ون ڈے وکٹیں مکمل کیں جب کہ مچل اسٹارک نے 52میچز میں 100وکٹیں مکمل کی تھیں۔
شاہین آفریدی نے یہ اعزاز ورلڈکپ میں بنگلادیش کے خلاف میچ میں حاصل کیا جس میں انہوں نے اپنے پہلے ہی اوور میں بنگلادیشی اوپنر تنزید حسن کو صفر پر آئوٹ کردیا۔
ثقلین مشتاق نے یہ سنگ میل 53ون ڈے میچز میں عبور کیا تھا، نیپال کے سندیپ لمیچانے نے 42اور افغانستان کے راشد نے 44میچز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا، مجموعی طور پر شاہین تیز ترین 100وکٹیں لینے والے تیسرے بولر ہیں۔
