English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خصوصی افراد کو کارآمد شہری بنانے میں مدد ریاست کی ذمہ داری ہے، ڈاکٹر عارف علوی

القمر

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ یہ معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ وہ نابینا افراد کو پیشہ ورانہ مہارتوں اور خصوصی ملازمتیں فراہم کر کے انہیں مرکزی دھارے میں شامل کریں۔

ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ معاشرے میں امتیازی سلوک کو ختم کرے اور خصوصی افراد کی خود انحصاری اور معاشرے کے کارآمد رکن بننے میں مدد کرے۔منگل کو وزارت انسانی حقوق کے ڈائریکٹوریٹ آف اسپیشل ایجوکیشن کے زیر اہتمام سفید چھڑی کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں خاتون اول ثمینہ علوی، وفاقی وزیر انسانی حقوق خلیل جارج، سیکرٹری وزارت انسانی حقوق اے ڈی خواجہ، ڈائریکٹر جنرل اسپیشل ایجوکیشن اظہر سجاد، ڈی جی سوشل ویلفیئر ستار خان سمیت دنیا کے مختلف ممالک کے سفارتکاروں کی کثیر تعداد اس پروقار تقریب میں شریک تھی۔

صدر مملکت نے معاشرے کو نابینا اور بصارت سے محروم افراد کی ضروریات کی نشاندہی کرکے ان کو حل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بینائی سے محروم طلبا کے لیے کیریئر کی تعلیم اور پیشہ ورانہ مہارتوں کو مرکزی دھارے کے اسکول سسٹم میں جلد از جلد شروع کیا جانا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے