ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الخدمت فانڈیشن کی اسموگ فری مہم کے تحت فلسطینی شہدا کے نام پر10ہزار پودے لگا دئیے گئے

راولپنڈی: الخدمت فانڈیشن کی اسموگ فری مہم کے تحت فلسطینی شہدا کے نام پر10ہزار پودے لگا دئیے گئے۔

اس سلسلے  میں منعقدہ گرینڈ پروگرام  کے دوران سینکڑوں رضاکاروں نے 10 ہزارپودے لگا ئے۔ مہم کابنیادی مقصدعوام الناس کو زیادہ سیزیادہ درخت لگانے کی ترغیب دینا اور اسموگ فری بنا کرصاف ماحول فراہم کرنا ہے۔

پروگرام میں الخدمت فانڈیشن کے مرکزی نائب صدور ڈاکٹرمشتاق مانگٹ،سید احسان اللہ وقاص، الخدمت والنٹیر ہیڈصنان اکبر،سینئر منیجرمیڈیا ریلیشنزشعیب ہاشمی، مختلف جامعات کے سربراہان،طلبہ وطالبات اوررضاکاروں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات نے شرکت کی۔

اس موقع  پرڈاکٹر مشتاق مانگٹ نے بتایا کہ الخدمت میگا پلانٹیشن ڈرائیو کے اج کے پروگرام کو فلسطین کے شہدا سے منسوب کیا گیا ہے۔

الخدمت فانڈیشن بین الاقوامی رفاہی اداروں کے تعاون سے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہی ہے اورجنگ بندی پرتعمیرنو اوربحالی  میں بھی اپنا کردار ادا کرے گی۔آج کی تقریب کا مقصد لوگوں تک احساس پہنچانا ہے کہ ہم غزہ کے شہدا کو بھولے نہیں۔ انہوں  نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آلودگی کے پیش نظر  پودے لگاناوقت کی اہم ضرورت ہے اورالخدمت فانڈیشن ملک بھر میں میگا پلانٹیشن ڈرائیو کے ذریعے پودے لگا  نے کااہتمام کررہی ہے ۔

سید احسان اللہ وقاص نے کہا کہ  نوجوانوں کا مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا خوش آئند ہے۔ایک درخت لگانا بھی صدقہ جاریہ ہوتا ہے انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ماحول کی بہتری میں اپنا کردارادا کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں