لاہور ہائی کورٹ نے نجی میڈیکل کالجز کی مرکزی داخلہ پالیسی کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
درخواستوں کی سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے کی۔
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے عدالت سے استدعا کی کہ درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دیا جائے کیونکہ سینٹرلائزڈ داخلہ پالیسی قانون کے مطابق ہے۔ عدالت نے کیس میں فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔
علاوہ ازیں پنجاب ایجوکیشن حکام نے سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کے لیے داخلہ پالیسی میں تبدیلی کر دی ہے۔
نئی پالیسی کے تحت میٹرک کے بعد گورنمنٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کے لیے اپلائی کرنے والوں کو قرآن پاک کے حفظ کرنے والے کو اضافی نمبر نہیں دیے جائیں گے۔ پنجاب حکومت نے داخلوں کے دوران حفاظ کو اضافی نمبر دینے کا قانون ختم کر دیا۔
محکمہ صحت نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے حفاز کو مزید نمبر نہیں دیے جائیں گے۔