انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ون ڈے ورلڈ کپ کے 34ویں میچ میں نیدرلینڈ کی افغانستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔
لکھنؤ میں کھیلے جارہے میچ میں نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر افغانستان کو فیلڈنگ کی دعوت دی
اس وقت 10 اورز کا کھیل مکمل ہوچکا ہے اور نیدرلینڈز کے 66 رنز پر 1 کھلاڑی آؤٹ ہے۔
ٹاس کے بعد کی گئی گفتگو میں نیدرلینڈز ٹیم کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے نے کہا کہ کوشش کریں گے میچ میں کامیابی سمیٹ کر سیمی فائنل کھیلنے کی امیدوں کو برقرار رکھیں
اس موقع پر افغانستان ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی فتح سمیٹ کر چیمپئینز ٹرافی کیلئے براہ راست کوالیفائی کریں۔