کراچی: سندھ کے 16 اضلاع میں لوکل باڈیز (ایل بی) کے ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ سخت حفاظتی اقدامات کے ساتھ جاری ہے۔
صوبائی الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔
الیکشن کمیشن پاکستان کے مطابق ایل بی کے ضمنی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لیے 182 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔ 182 پولنگ اسٹیشنز میں سے 109 کو انتہائی حساس اور 100 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) ذرائع کا کہنا ہے کہ پرامن انتخابی عمل میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف اقدامات کیے گئے ہیں۔
دریں اثنا، الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے انتخابی عمل کی نگرانی اور شکایات کے ازالے کے لیے ایک کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔ کنٹرول روم پیر تک قائم رہے گا اور انتخابی نتائج کے اعلان تک کام کرتا رہے گا۔
پولنگ کے حوالے سے کسی بھی قسم کی شکایت درج کرانے کے لیے درج ذیل نمبرز پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ 051- 9204403، 051- 9210837،051 -9201057، 051-9210838۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق مرکزی کنٹرول روم انتخابی عمل کی نگرانی اور شکایات کے ازالے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ کنٹرول روم پولنگ کے عمل کے آغاز سے ابتدائی نتائج کے مرتب ہونے تک کام کرتا رہے گا۔