ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دنیا صیہونی ریاست کے ایٹمی پاگل پن پر ٹھوس ردعمل دے، شہباز شریف

لاہور: مسلم لیگ(ن)کے صدر شہبازشریف نے غزہ پر ایٹم بم گرانے کی اسرائیلی وزیر کی دھمکی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی ریاست اور ایٹمی قوت انتہا پسند جنونیوں کے ہاتھ میں ہے، بے گناہوں کے قاتلوں کا پوری دنیا پر خود کش حملے کرنے کا منصوبہ ہے۔

شہبازشریف نے کہاکہ  آئی اے ای اے فی الفور صیہونی ریاست کی جوہری تنصیبات پر مانیٹر مقرر کرے، دنیا صیہونی ریاست کی انتہا پسندی اور ایٹمی پاگل پن پر ٹھوس ردعمل دے، یہ پاگل پن پوری دنیا کو بھسم کرنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہاکہ  غزہ کے نہتے، بے گناہ آبادی کے قتل عام پر خاموشی کے مزید بھیانک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں، ایٹم بم گرانے کا بیان مستقبل کی سوچ اور ارادوں کا پتہ دے رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں