دوحہ: حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل فلسطین میں ظلم وستم کرکے قبلہ اول کو ہیکل میں بدلنے کی مذموم کوشش کررہاہے، امت مسلمہ کا فرض ہے کہ وہ اسرائیلی مظالم کے خلاف متحد ہوجائے۔
حماس کے سربراہ نے کہا کہ انسانی حقوق کے دعویدار ممالک ہتھیاروں سے بھرے جہاز لے کر تل ابیب پہنچ رہے ہیں، امت مسلمہ بھی فلسطینی بھائیوں کی حمایت کے لئے میدان میں نکلے ، اپنی ماں بہنوں اور بھائیوں کی مدد کرے۔
انہوں نے کہاکہ اسرائیل کی قیادت آئے روز غزہ کے نہتے مسلمانوں پر بمباری کررہی ہے، لیکن عالمی ادارے اسرائیل پر پابندی لگانے کے بجائے صرف بیانات سے کام لے رہے ہیں، اسرائیل اپنی سفاکیت کے ذریعے قبلہ اول پر قبضہ کرنا چاہ رہا ہے، تمام اسلامی ممالک متحد ہوکر اسرائیل کا مقابلہ کریں۔
