بیت المقدس : غزہ میں کھانا، پانی اور ایندھن سب بند تباہ ہوگیا ، اسرائیلی جارحیت 30ویں دن بھی جاری ہے، صہیونی فوجیوں نے غزہ میں المغازی پناہ گزین کیمپ پر بمباری کی ہے، شہدا کی تعداد 10 ہزار کے قریب پہنچ گئیں ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق شہید 9770 افراد میں سے 4800بچے شامل ہیں جب کہ 26 ہزار فلسطینی زخمی ہیں، شہید اور زخمی ہونے والے افراد میں خواتین کی بھی ایک بڑی تعداد شامل ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق صہیونی فوجیوں کی مسلسل بمباری میں 30 سے زائد فلسطینیوں کی شہادت ہوئی ہے، اسرائیلی طیاروں نے درجنوں سے زائد اسکولز اور اسپتال کی عمارتیں تباہ کردیں ہیں،جس کی وجہ سے فلسطینیوں کے لیے غذا اور دوائیوں کی قلت ہوگئی ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوجیوں کے جنگی طیاروں نے ہر بار پانی کے ٹینکوں اور بیکریوں جیسی عمارتوں کو نشانہ بنایا ہے۔
