English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیل کی فلسطینیوں پر جوہری بم گرانے کی دھمکی پر تشویش ہے، پاکستان

القمر

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر جوہری بم گرانے کی دھمکی پر پاکستان کو تشویش ہے۔

ترجمان کے مطابق اسرائیلی وزیر کی جانب سے فلسطینیوں پر جوہری بم سے حملہ کرنے کی دھمکی علاقائی سلامتی اور امن کے لیے بڑے خطرے کے مترادف ہے۔  جوہری بم سے حملے کا بیان فلسطینیوں کی نسل کشی اور ان کا وجود مٹانے کے اسرائیلی عزائم کو ظاہر کرتا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر نے اپنے ایک انٹرویو میں دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ غزہ پر جوہری بم گرانا بھی ہمارے پاس ایک آپشن ہے۔

صہیونی ریاست کے وزیر کی جانب سے کھلی دھمکی دیے جانے کے بعد سعودی عرب سمیت کئی ممالک کی جانب سے اظہار مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ اسرائیل پر بمباری اور فلسطینی علاقوں خصوصاً غزہ پر حملے رکوانے کے لیے کردار ادا کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے