English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

غزہ کی پٹی کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا، کسی بھی منظر نامے کے لیے تیار ہیں، ترجمان اسرائیلی فوج

القمر

یروشلم: اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہاگری نے غزہ کی پٹی کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کسی بھی صورت حال اور ہر محاذ پر لڑنے کو تیار ہیں.

عرب میڈیا کے مطابق صیہونی فوج کے ترجمان نے کہا کہ بڑے حملے اس وقت شروع کیے جا رہے ہیں اور آنے والے دنوں میں جاری رہیں گے.

انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں زمینی کارروائیاں کرنے والی اسرائیلی افواج نے اسے دو حصوں جنوبی اور شمالی غزہ میں تقسیم کر دیا ہے،ہم نے راکٹ داغنے کے جواب میں جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے متعدد ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا.

انہوں نے کہا کہ ہماری افواج اس وقت غزہ شہر کا محاصرہ کر رہی ہیں اور شہر کے جنوبی ساحل تک پہنچ گئی ہیں،فوج اب بھی شہریوں کو شمالی غزہ چھوڑ کر جنوب کی طرف جانے کی اجازت دے گی،غزہ میں ایندھن نہیں لایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے