English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دبئی وزٹ ویزا کے لیے 20 ملکوں کے شہریوں پر پابندی

القمر

ابوظبی: امارات کی جانب سے دبئی کے وزٹ ویزا کے لیے 20 ملکوں کے شہریوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق متحدہ عرب امارات نے 20 ملکوں کے شہریوں کو دبئی کے وزٹ ویزا جاری کرنے پر پابندی لگادی، جسے فوری طور پر نافذ العمل بھی کردیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اس پابندی کا مقصد یو اے ای میں مقررہ حد سے زیادہ قیام کرنے اور ملازمت کے لیے غیر قانونی سرگرمیوں جیسے مسائل کو کم کرنا ہے۔

امارات کی جانب سے جن 20 ملکوں کے شہریوں پر دبئی کے وزٹ ویزا پر پابندی عائد کی گئی ہے، ان میں برونڈی، جمہوریہ گنی، گیمبیا، ٹوگو، جمہوریہ کانگو، گھانا، سیرا لیون، سوڈان، کیمرون، نائیجیریا، لائبیریا، سینیگال، بینن، آئیوری کوسٹ، کانگو، روانڈا، برکینا فاسو، گنی بسا اور کوموروس شامل ہیں۔

واضح رہے کہ 20 ملکوں کے شہریوں پر دبئی کے وزٹ ویزا پر پابندی کا فیصلہ امارات میں نئے اعلان کیے گئے ویزا نظام کے بعد سامنے آیا، جس میں نائیجیریا کے ایسے شہریوں کو ویزا اجرا روک دیا گیا ہے، جن کی عمر 40 برس سے کم ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے